اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، استادُ العلماء، صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان اور پرنسپل حوزۂ علمیہ جامعہ المنتظر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی قبلہ، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کو قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ تشریف لائے۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا اور ان کی قومی، دینی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد ایوانِ بالا میں مظلوم اور محروم طبقات کی حقیقی ترجمانی ہے اور ان کا کردار ملک میں اصولی اور باوقار سیاست کی ایک روشن مثال ہے۔
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایوانِ بالا میں عوامی مسائل مؤثر انداز میں اجاگر ہوں گے اور جمہوری اقدار کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوگی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ